جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چیمپئینز ٹرافی 2025 نہ کھیلنے نہ آنے کے بیچ بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

13 جولائی, 2024 18:06

چیمپئینز ٹرافی 2025 میں انڈین ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیا بیان جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے گردش کررہی نیوٹرل وینیو کی خبریں محض افوا ہیں۔

بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلاکا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ایسی خبریں کون چلارہا ہے اور کیوں؟ البتہ بورڈ نے ابھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: کیا بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی؟ بڑی خبر آگئی

قبل ازیں گزشتہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی بلکہ ایونٹ میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے، ایونٹ اگلے برس فروری اور مارچ میں شیڈول ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top