پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

چاہت فتح علی خان کے ‘بدو بدی’ گانے کی گونج سینٹ تک پہنچ گئی

05 جولائی, 2024 18:19

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چاہت فتح علی خان کا گانا بدوبدی زیر بحث آ گیا۔

چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے سول ایوارڈز کے طریقہ کار میں تبدیلی کی۔ اب سول ایوارڈز کیلئے دیکھا جاتا ہے کہ شخصیت نے اپنے شعبے میں معمول سے بڑھ کر کیا کام کیا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ گلوکاروں کو ایوارڈز کیلئے ان کی یوٹیوب پر ویڈیوز کے ویوز کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مِس یونیورس نے 17 سال بڑے بوائے فرینڈ سے شادی کی پیشکش قبول کرلی

دورانِ اجلاس چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کا بھی تذکرہ ہوا، سینیٹر عامر چشتی نے سوال کیا کہ کیا بد و بدی کو بھی ایوارڈ کے لیے زیر غور لایا جائے گا؟، جس پر اسپیشل سیکرٹری نے جواب دیا کہ بدو بدی جیسے گانے کے ویوز تو پاکستان کی آبادی سے بھی بڑھ گئے ہیں۔

سینیٹر عامر چشتی نے چیئرمین کمیٹی سے پوچھا کہ آپ نے وہ گانا (بدوبدی) سنا ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے کہا کہ جی بالکل سنا ہے اور سن کر میرے سر میں درد ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top