جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شرپسندوں کو جتنا جلدی ہوسکے پکڑیں، کوئی بچ نہ پائے، معافی نہیں ملے گی : محسن نقوی

18 مئی, 2023 14:26

فیصل آباد : نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کئی شرپسند پکڑے جاچکے ہیں، مزید کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس لائنز فیصل آباد میں شرپسندوں کے حملوں سے زخمی ہونیو الے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، جس کے دوران ان خیریت دریافت کی اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادرسپوتوں نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی گئی۔ قوم کو آپ پر فخر ہے، جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری املاک پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا : محسن نقوی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پولیس لائنز اور کمشنر آفس فیصل آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا، جس میں امن و امان کی صورتحال اور 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام شرپسندوں کو جتنی جلدی ہوسکے، قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔ تمام کیسز کی پروفیشنل اور قانونی لحاظ سے مؤثر تفتیش کی جائے تاکہ کوئی بھی شرپسند بچ نہ پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ متعدد شرپسند پکڑے جاچکے ہیں، مزید کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top