جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نگراں وزیراعظم تقرری :وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات آج ہوگی

11 اگست, 2023 10:10

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے آج دوسری بیٹھک ہو گی۔

راجہ ریاض کے پیش کردہ تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی جس پر صدر عارف علوی نے بھی دستخط کر دیے تھے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان نگراںوزیراعظم کے حوالے سے ہونے والی پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top