جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیپیٹل ہل حملہ کیس: پراؤڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما کو 22 سال قید کی سزا

06 ستمبر, 2023 08:00

امریکا میں 6 جنوری کو کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پراؤڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما اینریکے ٹیریوکو 22 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل پر 6 جنوری 2021کو حملہ کیا گیا تھا جس میں انتہائی دائیں بازو کی پراؤڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما اینریکے ٹیریوکو 22 سال قید کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ استغاثہ نےٹیریوکو 33 سال قید کی سزا دینےکا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نےکہاکہ 6جنوری 2021 کو پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی روایت توڑی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کیپیٹل ہل پر حملے کے مقدمے میں ہی پراؤڈ بوائز لیفٹیننٹ کے دو رہنماؤں کو طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی، دائیں بازو گروپ کے ایک اعلیٰ لیفٹیننٹ جوزف بگس کو 17 سال کی سزا سنائی گئی ہے جو اب تک کی تمام سزاؤں میں دوسری بڑی سزا ہے۔

 یہ پڑھیں : ٹرمپ نے امریکی کیپیٹل ہل پہنچنے کی کوشش میں خفیہ سروس ایجنٹ کا گلا دبایا : گواہ کا بیان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top