جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کینیڈا کا بھارت سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان

20 اکتوبر, 2023 14:53

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکر گئی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ میلان جولی نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

 یہ پرھیں : سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل : کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدگی اختیار کرگئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top