جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایسے لباس میں سانس کیسے آتا ہے؟ اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز

09 جولائی, 2024 18:57

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ ماورہ حسین کو عجیب و غریب مغربی لباس پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماروہ حسین نے مغربی لباس زیب تن کیے ایک پیکچر اَپ لوڈ کی، جس پر مداحوں نے انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔

صارف نے سوال کیا کہ اتنے بولڈ لباس میں سانس کیسے آتا ہے؟ تنقید پر اداکارہ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نہیں آتا؟۔

مزید پڑھیں: بیٹی کی تصویر کیوں اَپ لوڈ کی؟ سارہ خان کو صارفین کے مشورے

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر میں آپکا ڈاکٹر ہوتا تو آپ کو زیادہ کھانے سے منع کرتا! اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ہاہاہاہا۔۔ اگر آپ مریض ہیں تو میں آپکو اپنے ڈاکٹر سے ملوا دوں گی۔

دوسری جانب دیگر کئی صارفین نے بھی انکے بولڈ لباس پر تنقید کی تاہم اداکارہ نے جواب دینے سے گریز کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top