جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے حالیہ مذاکرات اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے آخری موقع قرار دیدیا

19 اگست, 2024 13:12

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ قاہرہ مذاکرات اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنے نویں اسرائیلی ورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

تل ابیب میں اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے قاہرہ میں جاری مذاکرات کو قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو یقینی بنانے کا آخری موقع قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن  کل بروز منگل قاہرہ جائیں گے جہاں آنے والے دنوں میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسرائیل کے خان یونس اور دیرالبلاح میں زمینی حملے، درجنوں فلسطینی شہید

حماس نے غزہ جنگ بندی کی نئی شرائط کو مسترد کر دیا

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاہدے سے بڑے پیمانے پر کشیدگی کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی اب بھی ممکن ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا امکان برقرار ہے کیونکہ اعلیٰ سفارت کار انٹونی بلنکن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تل ابیب پہنچے ہیں۔

جو بائیڈن نے کیمپ ڈیوڈ ریٹریٹ میں میڈیا کو بتایا کہ بات چیت اب بھی جاری ہے اور ہم ہمت نہیں ہار رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top