منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

کابینہ نے گیس مزید 67 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

15 فروری, 2024 18:28

وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد تک کا بڑا اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمت میں 67 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گیس مزید 67 فیصد تک مہنگی کی گئی ہے جب کہ صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  جب کہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ذرائع وزارت خزانہ خزانہ کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے اضافہ ہو گا۔

ذرائع کا وزارت خزانہ کی دستاویزات کے حوالے سے بتانا تھا کہ سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اینگرو فرٹیلائزر کیلئےگیس قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا جبکہ پروٹیکٹڈ و رنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا، گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top