بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

ڈرون اڑانے والے ہوجائیں ہوشیار! رجسٹریشن لازمی قرار

16 جون, 2024 18:11

وزارت ہوا بازی نے ڈرون کیمروں کے حوالے سے پالیسی رولز جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔

پالیسی رولز کے مطابق ڈرون کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹریشن کرانا ہوگی، رولز جاری ہونے کے 4 ماہ کے اندر ڈرون رکھنے والوں کو رجسٹر کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت ہوا بازی کے مطابق ڈرون کیمرے رکھنے والوں کو سول ایوی ایشن "ریموٹ پائلٹ لائسنس” جاری کرے گی۔ ڈرون کیمروں کو وزن کے حساب سے 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈرون کیمروں کی کیٹیگری ایک سے چار تک ملک میں درآمد اور برآمد کی اجازت ہوگی۔

ڈرون کیمرے کے لاٸسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی جبکہ بارڈرز اور ممنوعہ علاقوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی جبکہ درآمد کرنے کیلئے وزارت دفاع سے کلیرنس لازمی لینا ہوگی۔

اسی طرح، ڈرون کیمروں کے حادثات کی صورت میں سول ایوی ایشن کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا اور رولز کی خلاف ورزی پر ڈرون مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top