جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کتے انسان سے اچھے

04 اپریل, 2019 16:00

لندن: کوئی انسان کتوں کی زندگی بھی گزار سکتا ہے یہ سن کہ آپ کو حیرانی ہوگی کہ برطانیہ کے 37 سالہ شخص نے اپنی پوری زندگی ‘انسانی کتے’ کے جیسے گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانیہ کے 37 سالہ اسٹور مینیجر کیز جیمز فود کو ‘انسانی کتا’ سمجھ بیٹھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی زندکی گزارنا اچھا لگتا ہے۔ جبکہ اب وہ کتوں والا خصوسی لباس پہنتے ہیں جو انہوں نے 3 لاکھ پاوٓنڈ کا بنوایا اس کو پہن کر وہ کتے کا روپ لےلیتے ہیں اور ساتھ ہی کھانے میں کتوں کے بسکٹ کھاتے ہیں ۔ جبکہ لوگوں سے محبت کا اظہار ان کے ہاتھ چاٹ کر کرتے تھے۔

صرف یہی نہیں انہوں نے بتایا کہ لڑکپن سے ہی ان کی طبیعت اس بیچینی کا شکار تھی۔  کیز جیمز فود نے بتایا کہ انہوں نے  کبھی بھی خود کو انسان نہیں سمجھا تھا اور خود کو ‘کتا’ سمجھ کر اپنے ماحول سے باہر دیکھ کر بے چین ہوجایا کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب 6 سال کی عمر میں شروع ہوا جب میں غصے میں غراتا تھا۔ 17 برس کی عمر میں انٹرنیٹ پر ان کی ملاقات ’ہیومن پپ‘ سے ہوئی جو ان جیسے تھے اور ان کی طبیعیت میں بھی عین یہی دخل تھا۔ اس کے علاوہ وہ گھر سے باہر گزرنے والے کتوں پر بھی بھونکتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top