جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ پر بمباری : ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کو میڈیا نے آڑے ہاتھوں لےلیا

14 دسمبر, 2023 12:18

 

وائٹ ہاؤس :امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کوصحافیوں کی جانب سے غزہ پر سوالات کی بوچھاڑ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

میڈیا کے مطابق جان کر بی سے صحافی نےسوال کیا کہ کیا غزہ پر اندھا دھند بمباری جنگی جرم نہیں؟ کیا اسرائیلی فوج کو امریکی ہتھیاروں کی منتقلی متاثر ہوگی؟۔

جان کربی نے جواب دیا کہ امریکا کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر تشویش ہے،صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ صدربائیڈن نے بیان دیا تھا اسرائیل اندھا دھند بمباری کررہا ہے،تاہم جان کربی نےبائیڈن کے بیان سے متعلق صحافی کو واضح جواب دینے سے گریز کیا ۔

دوسری جانب صدر بائیڈن کی غزہ میں قید امریکی شہریوں کےاہلخانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

 

Prospects of a Presidential Visit: US President Joe Biden Invited to Israel by PM Benjamin Netanyahu - WE News

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا کہ تمام امریکیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا،قطر کی ثالثی میں 4امریکی شہریوں کو

معاہدے کے تحت رہاکیا گیاتاہم خبرایجنسی کے مطابق 8امریکی شہری ابھی بھی غزہ میں حماس کی قید میں ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاج کے دوران لاس اینجلس کی مرکزی شاہراہ بلاک کردی گئی جس کے بعد کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول نے75مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔

یہ پڑھیں : سلامتی کونسل :امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو پھر ویٹو کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top