جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دبئی جانے والی بھارتی پرواز کو بم کی دھمکی

27 اگست, 2022 15:51

نیو دہلی : دبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہفتہ کی صبح دبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز سے متعلق چنئی میں حکام کو بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی۔

جس پرواز کو صبح 7 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہونا تھا، لیکن روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ کنٹرول روم کو کال ملنے پر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کو فراہم کیے جانے والے روسی تیل کے ہر بیرل میں یوکرینی خون ہے : یوکرین

حکام نے مکمل تلاشی لی ہے اور طیارے میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ہے۔ فلائٹ میں عملے اور مسافروں سمیت تقریباً 170 افراد سوار تھے، جنہیں رہائش فراہم کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top