ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

باجوڑ میں بم دھماکے سے سابق سینیٹر سمیت تین افراد جاں بحق

03 جولائی, 2024 17:54

۔باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بخت منیر نے بھی تینوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، بخت منیر کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں سابق سینیٹر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ دیگر حکام بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top