جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کالجوں میں داخلے کیلئے طلبہ کو بڑا ریلیف مل گیا

24 اگست, 2024 10:24

کراچی: سندھ کے تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلے کے خواہشمند طالب علموں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

’جیو نیوز‘ کے مطابق ڈی جی کالجز ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ مختلف کالجوں میں داخلے کیلئے مطلوبہ نمبرز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کٹ آف مارکس 20 سے 50 نمبر تک کم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کالجوں میں داخلہ نشستیں بھی بڑھا دی ہیں جبکہ شکایات زیادہ ہونے کی وجہ سےڈی جے سائنس کالج، گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستان جوہر، گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت، سرسید کالج اور خورشید گرلز کالج میں کلیم سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل، کامرس، ہیومینٹیس، ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس کے گروپس میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 69 ہزار 890 طلبہ نے پورٹل کے ذریعے اپلائی کیا، جس میں سے ایک لاکھ 67 ہزار 309 طلبہ کو داخلے دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کالجوں میں داخلہ کیلئے ایک لاکھ 147 طلبہ نے درخواست دی ہے جس میں سے 98 ہزار سے زائد کو داخلہ دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top