جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی الیکشن؛ بائیڈن نے ٹک ٹاکر بننے کا ارادہ کرلیا

06 جولائی, 2024 17:49

امریکی صدر جو بائیڈن نے انتخابات میں کامیابی اور نوجوان کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے ٹک ٹاک انفلوئنسرز کا سہارا لے لیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بائیڈن کی پوتی فنیگن بائیڈن نے بااثر لوگوں، جو ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر تقریباً 30 ملین فالوورز کا کیساتھ موجود ہیں ان سے پیڈ پروموشن کروانے کا ارادہ کیا ہے۔

20 سے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے گروپ نے صدر سے ملاقات کی اور نوجوانوں کو انکے حق میں ووٹ ڈالنے سے متعلق معلومات شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: تم بےوقوف اور ہارے ہوئے ہو بائیڈن کا ٹرمپ پر طنز

دوسری جانب انٹرویوز اور پولز میں نوجوان ووٹرز کی اکثریت جو بائیڈن کی عمر سے پریشان ہیں کہ وہ امریکی صدر کی ذمہ داریاں کیسے ادا کرسکیں گے۔

اسی طرح جو بائیڈن کی انتظامیہ اپنے دور میں طلبہ کے قرض جیسے مسائل پر مہم کے اہم وعدوں کو پورا نہیں کرسکے جبکہ فلسطین میں اسرائیلی جرائم کی سرپرستی بھی انکی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top