جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیجنگ میں سردی کا 72 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

26 دسمبر, 2023 15:44

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا 72 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دسمبر 1951 کے بعد رواں ماہ سب سے زیادہ درجہ حرارت صفر سے نیچے رہنے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں مسلسل 9 دن درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہا، یہ 1951 کے بعد سے پہلا موقع ہے جب بیجنگ میں منفی 10 درجہ حرارت 9 دن تک برقرار رہا۔

 

Northeast China unusually cold as temperatures dip to January levels - 27/11/2023 | MarketScreener

 

ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال موسم اور درجہ حرارت کے حوالے سے بیجنگ کے لیے کافی شدید رہا ہے۔ یہاں کے باشندوں نے سردی کے علاوہ چھ ماہ قبل موسمِ گرما میں بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین موسم کا تجربہ کیا تھا۔

اب موسم سرما میں بھی چین کو کم ترین درجہ حرارت کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ چین کے شمالی اور شمال مشرقی حصے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ماہ چین کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر آئی، شدید سردی کی وجہ سے چین کے مرکزی صوبے ہینان میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی جہاں ہیٹ فراہم کرنے والے پلانٹ بھی بند ہوگئے۔

یہ پڑھیں : چین میں شدید زلزلہ،100 سے زائد افراد ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top