جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی

22 فروری, 2024 15:11

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب آزاد حیثیت میں اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات اگلے ماہ کرانے کا اعلان

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top