منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

پرتشدد مظاہرے؛ بنگلادیش میں اداکار والد سمیت ہجوم کے ہاتھوں قتل

08 اگست, 2024 18:09

بنگلادیش میں جاری پر تشدد مظاہروں میں معروف اداکار شانتو خان ​​اور ان کے والد سلیم خان کو ہجوم نے قت کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہروں کے درمیان ہی پیر کی رات کو چاند پور کے علاقے میں معروف بنگالی اداکار شانتو خان ​​اور ان کے والد سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کردیا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار شانتو خان کے والد بنگلادیشی پروڈکشن ہاؤس کے مالک اور شیخ حسینہ کے حمایتی رہ چکے تھے تاہم بعدازاں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: خالدہ ضیا کا 6 سال بعد پہلے عوامی خطاب میں انتقام نہ لینے کا اعلان

ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشعل ہجوم سے سامنا ہونے پر سلیم اور شانتو نے اپنے دفاع میں پستول سے گولیاں بھی چلائیں تاہم مظاہرین نے ان پر جوابی حملے کرتے ہوئے انہیں قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش احتجاج؛ سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کی پٹائی! پولیس ہڑتال پر

شانتو نے 2019 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی مشہور بنگالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ان کے والد نے بھی کئی ہٹ فلمیں بنائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top