جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلہ دیش میں طلبا کا احتجاج ‘سول نافرمانی کی تحریک’ میں بدل گیا

04 اگست, 2024 19:16

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف طلباء کا احتجاج ‘سول نافرمانی کی تحریک’ بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، جس میں دو دن کے دوران مجموعی طور پر 21 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک کے کئی حصوں میں مظاہرین کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکمراں جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ منشی گنج میں مظاہرین اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 30 ​ زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں سنگین حالات خراب ہونے پر فوج نے کنٹرول سنبھال لیا 

ضلع پبنا کے قصبے میں حکمراں جماعت عوامی لیگ کے کارکنوں کی مبینہ فائرنگ میں 3 طلبا جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات بھی ہوئے جبکہ دو ارکانِ اسمبلی کے مکانات بھی نذر آتش کردیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top