جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلا دیش انتخابات: شیخ حسینہ واجدکی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

08 جنوری, 2024 10:01

 

 

ڈھاکا: بنگلادیش کے عام انتخابات میں ایک بار پھر شیخ حسینہ واجد کی جماعت  بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

بنگلادیش میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

عوامی لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے الیکشن میں 222 نشستیں حاصل کیں جب کہ انتخابات میں کسی دوسری سیاسی جماعت کے بجائے آزاد امیدواروں نے بڑے پیمانے پر کامیابی سمیٹی ہے اور 63 نشستیں حاصل کی ہیں۔

 

Bangladesh PM Hasina votes in general election boycotted by opponents |  Arab News PK

 

بنگلادیشی الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک کی موجودہ اپوزیشن جماعت جتیا پارٹی نے 300 کے ایوان میں صرف 11 نشستیں ہی حاصل کی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا، 2018 کے الیکشن میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق حکمراں اتحاد نے پارلیمان کی 63 فیصد نشستوں پر فتح حاصل کرلی ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی مرکزی جماعت ایک دہشت گرد تنظیم ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک جمہوری رہے۔

 

Bangladesh Election Highlights: Voting in Opposition-boycotted Bangladesh  poll ends, counting underway - India Today

 

واضح رہےکہ 76 سال کی شیخ حسینہ واجد 2009 سے بنگلادیش کی وزیراعظم ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے جماعتوں کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیا ہے۔

 

 

 

یہ پڑھیں : بنگلادیش میں پُرتشدد انتخابات؛ اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top