جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلادیش :کپتان شکیب الحسن بھاری اکثریت سے جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب

08 جنوری, 2024 13:37

 

عام انتخابات میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کامیاب ہو کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ہیں ۔

شکیب الحسن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی قیادت کرنے والے 36 سالہ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑ ے مارجن سے شکست دی۔

ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے کرکٹر کی جیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست فتح ہے۔

شکیب نے الیکشن سے پہلے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ انہیں کسی سنگین رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے لیکن مقابلہ اب بھی انہیں پریشان کررہا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلادیشی کپتان نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے، وہ بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں کپتان ہیں اور آئی سی سی رینکنگ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں نمبر ون پر ہیں۔

یہ پڑھیں : بنگلا دیش انتخابات: شیخ حسینہ واجدکی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top