منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

بنگلادیش؛ خوبصورت لڑکی سے ہاتھ ملا کر فوجی خوش، ویڈیو وائرل

08 اگست, 2024 19:28

بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج اور مظاہرین کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ لی۔

سماجی رابطوں پر فوجیوں اور مظاہرین کی فوج سے ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آرہی ہیں جبکہ ایسی ہی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان خوبصورت لڑکی فوج سے ہاتھ ملارہی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

ویڈیو میں لڑکی کو فوجی اہلکار سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی وہ لڑکی سے ہاتھ ملانے کے بعد فوجی اہلکار کا ردعمل تھا۔

مزید پڑھیں: پرتشدد مظاہرے؛ بنگلادیش میں اداکار والد سمیت ہجوم کے ہاتھوں قتل

مظاہرین میں شامل ایک لڑکی فوجی بکتر بند گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکر ویڈیو بنواتی ہے اور پھر بکتر بند گاڑی پر بیٹھے فوجی اہلکار سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھادیتی ہے۔

بکتر بند گاڑی پر بیٹھا فوجی جوان لڑکی کے اس عمل پر تذبذب کا شکار ہوتا ہے لیکن پھر مسکراتے ہوئے لڑکی سے مصافحہ کرلیتا ہے۔

مزید پڑھیں: پرتشدد مظاہروں، شیخ حسینہ واجد کے فرار پر روینہ ٹنڈن بھی بول اٹھیں

تاہم اس پورے واقعے کا دلچسپ پہلو اس وقت سامنے آتا ہے جب لڑکی سے ہاتھ ملانے کے بعد فوجی اہلکار اپنے ہاتھ کو بغور دیکھنے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج اور عوام کے درمیان تعلقات خوشگوار ہورہے ہیں جبکہ طلبا اور مظاہرین فوج کیساتھ بھی نرم رویہ اختیار کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top