جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسپین جانے والے سیاحوں کیلئے بُری خبر

22 جون, 2024 14:52

ہسپانوی شہر بارسلونا میں 2028 تک سیاحوں کے لیے اپارٹمنٹ کے کرایوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یہ ایک غیر متوقع طور پر سخت قدم ہے کیونکہ اس کا مقصد رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا اور شہر کو رہائشیوں کے لیے قابل رہائش بنانا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق نومبر 2028 تک بارسلونا ان 10,101 اپارٹمنٹس کے لائسنس منسوخ کر دے گا جو اس وقت قلیل مدتی کرایے پرکے طور پر منظور کیے گئے ہیں۔

بارسلونا میں قلیل مدتی کرایوں میں اضافے کا مطلب ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں کرایوں میں 68 فیصد اضافے اور گھر خریدنے کی لاگت میں 38 فیصد اضافے کے بعد کچھ رہائشی اپارٹمنٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ اسپین کی مقامی حکومتوں نے گزشتہ ایک دہائی میں اسپین کے جزائر کینری، لزبن اور برلن جیسے مقامات پر قلیل مدتی کرایوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

بارسلونا کی ٹورسٹ اپارٹمنٹس ایسوسی ایشن اے پی آر ٹی یو آر نے ایک بیان میں کہا کہ شہری حکومت ایسی ایک ایسی غلطی کر رہی ہے جس سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top