جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

27 اگست, 2024 11:17

آسٹریلیا نے 2025 کے لئے بین الاقوامی طالب علموں کی اندراج کی تعداد کو 2 لاکھ 70 ہزار تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آسٹریلوی حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کوینکہ حکومت ریکارڈ نقل مکانی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے گھروں کے کرائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے کے مقابلے میں آج ہماری یونیورسٹیوں میں تقریبا 10 فیصد زیادہ بین الاقوامی طلباء جب کہ نجی پیشہ ورانہ اور تربیتی فراہم کنندگان میں تقریبا 50 فیصد زیادہ غیر ملکی شہری ہیں۔

بین الاقوامی تعلیم آسٹریلیا کی سب سے بڑی برآمدی صنعتوں میں سے ایک ہے اور جس کی مالیت سال 2022-2023 میں 36.4 بلین آسٹریلوی ڈالر تھی۔

30 ستمبر 2023 ء کو ختم ہونے والے سال میں خالص امیگریشن 60 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 548,800 تک پہنچ گئی، جو جون 2023 کو ختم ہونے والے سال میں 518,000 افراد سے زیادہ ہے۔

بھارت، چین اور فلپائن کے طالب علموں کی جانب سے ریکارڈ نقل مکانی نے مزدوروں کی فراہمی میں اضافہ کیا اور اجرت کے دباؤ کو کم کیا  تاہم اس نے پہلے سے ہی تنگ ہاؤسنگ مارکیٹ کو بڑھا دیا ہے۔

نقل مکانی میں اضافے کو روکنے کے لئے حکومت نے گزشتہ ماہ غیر ملکی طالب علموں کے لئے ویزا فیس کو دوگنا سے زیادہ کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top