جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بجلی بلوں کے ستائے عوام کیلئے انتہائی بُری خبر

15 ستمبر, 2024 14:30

انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش کے باوجود آئی پی پیز نے ملک بھر میں بجلی کے نرخ کم کرنے سے انکار کیا ہے۔

پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پاور ہاؤسز کے نرخوں میں کمی کرے جو کل پلانٹس کا 52 فیصد بنتا ہے اور بجلی کے بلوں پر 38 فیصد ‘غیر ضروری’ ٹیکس واپس لیا جائے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب موجودہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے گزشتہ ہفتے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی موجودہ قیمتوں کا ڈھانچہ پائیدار نہیں۔

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے مسائل کو حل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس میں بجلی چوری، لائن لاسز وغیرہ بھی شامل ہیں۔

تاہم آئی پی پی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پہلے ٹیکس ختم اور اپنے پاور پلانٹس کے نرخوں میں کمی کرکے مذاکرات کے لیے آنا چاہیے۔

آئی پی پیز نے اس معاملے پر کسی بھی طرح کے دباؤ کی صورت میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top