جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر

14 ستمبر, 2024 23:24

کراچی: سندھ کی صوبائی کابینہ نے ڈیفائنڈکنٹری بیوٹر پنشن اسکیم 2024 کے نفاذ کی منظوری دیدی۔

جیو نیوز کے مطابق ڈیفائنڈکنٹری بیوٹر پنشن اسکیم کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن  اور گریجویٹی نہیں ملےگی۔

سندھ کابینہ کی جانب سے منظور ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹر پنشن اسکیم 2024 کے تحت  اب نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازم ڈیفائنڈ پینشن اسکیم میں حصے دارہوں گے جس کے تحت ملازمین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد جب کہ حکومت اس میں 12 فیصد حصہ ملے گی اور اس رقم کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں شامل کیا جائےگا۔اس فنڈ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم خود اور انتقال کی صورت میں اس کے ورثاء وصول کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اسلام کوٹ میں آراو پلانٹ کی بحالی کے لیے 43 کروڑ روپے جاری کرنے اور ضلع دادو میں کیڈٹ کالج پاک بحریہ کو دینے کی منظوری بھی  دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top