منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

بابراعظم کو روہت شرما سے بڑا خطرہ

08 اگست, 2024 19:08

بھارتی کپتان روہت شرما آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم حال ہی میں جاری ہونے والی آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر اور شبھمن گل دوسرے پر موجود ہیں تاہم روہت شرما تیسرے نمبر پر براجمان ہونے کے ساتھ پوائنٹس کے اعتبار سے پہلی پوزیشن کے قریب آگئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں روہت شرما کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دونوں کرکٹرز کے درمیان بیٹنگ رینکنگ میں دلچسپ مقابلہ بن گیا ہے۔

رن اسکورنگ کی فہرست میں سب سے آگے روہت شرما نے صرف دو میچوں میں 134.06 کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 122 رنز بنائے، جس کی بدولت وہ 763 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے اور اب وہ بابر اعظم سے صرف 61 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان بابراعظم کو ہٹانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

اس کے علاوہ بھارت کی اسپن جوڑی کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر نے ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top