ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

امریکا میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن پہنچ گئے

25 جون, 2024 10:16

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے، ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی کپتان بابراعظم امریکا میں رک گئے تھے، بابر اعظم نے امریکا میں فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم چند روز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور اس کی وجوہات پربات ہو گی۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم نے مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سینئر اینکر مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے تحائف کے بدلے ٹی ورلڈ کپ کے میچز کے نتائج بدلنے کے الزام میں اسٹار بلے باز نے مبشر لقمان کے خلاف یہ قانونی قدم اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد اٹھایا۔

بابر اعظم کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں مبشر لقمان سے ایک ارب روپے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر کی قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ اینکر کی جانب سے لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں جو کرکٹرز کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قانونی نوٹس میں مشبر لقمان کو بھی چیلنج کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دعووں کو ثابت کریں۔ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو ان سے توقع کی جاتی ہے وہ بابر اعظم کی طرف سے مانگے گئے بھاری ہرجانے کی ادائیگی کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top