جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اہم آسٹریلوی کرکٹر کا ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ لینے کا امکان

29 مئی, 2024 17:40

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی نے فرنچائز کرکٹ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ای ایس پی ان کرک انفو کے مطابق فاسٹ بولر مچل اسٹارک اپنے عروج کے سالوں میں آئی پی ایل سے دور رہے، لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کے بعد وہ عنقریب ون ڈے سے ریتائرمنٹ لے سکتے ہیں۔

آئی پی ایل فائنل کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں آسٹریلوی کرکٹ کو ترجیح دی، اپنی فٹنس اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا، اس عرصے میں میرا صرف یہی مقصد رہا۔

"ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگا ہے میں اپنے کیریئر کے اختتام پر ہوں، لہٰذا کسی ایک فارمیٹ کو چھوڑنے کا قوی امکان ہے، اگلے ایک روزہ ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اور یہ فارمیٹ میرے لئے جاری رہے گا یا نہیں لیکن اس سے میرے لیے مزید فرنچائز کرکٹ کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

درحقیقت اعلیٰ سطح کی کرکٹ کھیلنے کے ان تمام سالوں میں مچل اسٹارک نے 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اب تک انہوں نے صرف 137 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top