جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ کا 2021 تک آڈٹ مکمل ہے : ترجمان کی وضاحت

19 اپریل, 2023 15:22

اسلام آباد : ترجمان نے ادارے کا آڈٹ نہ ہونے کی خبریں مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ 2021 تک آڈٹ کیا گیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر جاری وضاحت میں بتایا کہ بڑے پیمانے پر خبریں چھپیں کہ دس سال سے سپریم کورٹ کا آڈٹ نہیں ہوا۔ کہا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں: عمران خان

ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا تیس جون 2021 تک آڈٹ کیا گیا ہے اور مکمل ہے۔ 2021-22 کا آڈٹ اے جی پی آر سے ہو رہا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے غلط معلومات رکھی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top