جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں پر حملے

10 جولائی, 2024 12:49

یمنی فوج نے اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں پر حملے کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی فوج نے بحیرہ عدن اور بحیرہ عرب میں تین اسرائیلی اور امریکی  جہازوں کو نشانہ بنا دیا۔

ترجمان یمنی فوج کے مطابق یحییٰ سریع نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے بتایا کہ بحیرہ عرب میں یمنی فوج نے امریکا کے میرسک جہاز کو نشانہ بنایا جب کہ دوسری کارروائی میں یمنی فوج نے مارتھو پولس جہاز کو ہٹ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بحیرہ عدن میں اسرائیل کے ایم ایس سی پتناری جہاز کو بھی ڈرون اور میزائلوں سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل کی 17 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی

حزب اللہ نے لبنان سے متصل سرحد پر اپنی کارروائی کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب مرزاحمتی تنظیم نے نہ صرف اسرائیل کی 17 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا بلکہ اسکی ویڈیو بھی جاری کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top