جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مشیر امریکی قومی سلامتی اور نیتن یاہو کی ملاقات،اسرائیلی جارحیت کی حمایت

15 دسمبر, 2023 11:24

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں نتین یاہو پر حملوں میں انسانی جانی نقصان میں کمی پر زور دیا۔

وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جیک سلیوان کو بتا دیا کہ مکمل فتح تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔ ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ جیک سلیوان نے اسرائیل کو حمایت کا مسلسل پیغام دیا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ امریکا مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ میں ایک اور وقفے کی حمایت کرتا ہے، حماس اپنے رہنماؤں کو اسرائیل کے حوالے کرکے مصائب کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی امریکا کی ذمہ داری ہے، امریکا اسرائیل کی حمایت نہ کرے تو فوری جنگ بندی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں طوالت کے منفی عالمی نتائج ہوسکتے ہیں۔

یہ پڑھیں : صیہونیوں کے لئے خوف کی علامت ابوعبیدہ کون ہیں ؟اسرائیلی فوج نے شناخت ظاہر کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top