جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

محفوظ قرار دیئے علاقے میں اسرائیل کی بمباری، 71 فلسطینی شہید!

13 جولائی, 2024 20:54

غزہ میں اسرائیلی افواج نے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرکے 71 سے زائد فلسطینیوں کو شہید جبکہ 289 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ پر خوفناک بمباری کی، جس کے باعث 71 سے زائد افراد شہید ہوگئے جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: لوگوں کو بچانا حماس کا جرم بن گیا! یورپی ملک نے دہشتگرد قرار دیدیا

قابض افواج کی جانب سے جہاہ بمباری کی گئی ہے اس علاقے کو اسرائیل نے محفوظ قرار دیا تھا تاہم اسکے باوجود وہاں بمباری کی گئی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف کو نشانہ بنایا گیا تاہم مزاحمتی تنظیم نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا حماس غزہ کا اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کرے گی؟

محمد ضیف اسرائیل کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں، صہیونی فوج انہیں 7 اکتوبر کو کیے گئے حملوں کا ماسٹر مائنٹ تصور کرتی ہے۔

محمد ضیف کا شمار ان کمانڈرز میں ہوتا ہے جو حماس کی دفاعی قوت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ وہ 1965 میں خان یونس کے مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد ضائب ابراہیم المصری ہے لیکن اسرائیل نے ان پر اتنے زیادہ فضائی حملے کیے کہ وہ مسلسل اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں اور خانہ بدوشی کی زندگی بسر کرنے سے ان کا نام ضیف یعنی مہمان پڑگیا۔

سال 2002 میں وہ حماس کے فوجی ونگ القسام کے سربراہ بنے اور تب سے اسرائیل کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہورہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top