منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 افراد کی لاشیں برآمد

08 اگست, 2024 18:43

بنگلادیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہروں کے درمیان ملنے والے افراد کی لاشیں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے سیاسی رہنماؤں اور انکے خاندان کے دیگر افراد کی ہیں۔

تمام لاشیں شیخ حسینہ کے ملک سے فرار ہونے کے بعد ملیں ہیں جس پر شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: خالدہ ضیا کا 6 سال بعد پہلے عوامی خطاب میں انتقام نہ لینے کا اعلان

دوسری جانب بنگلادیشی اخبار کا دعویٰ ہے کہ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں،کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار بھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش احتجاج؛ سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کی پٹائی! پولیس ہڑتال پر

یاد رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ نے اپنے ساتھیوں کو انصاف نا ملنے تک احتجاج جاری رکھنے اور سول نافرمانی کی کال دے تھی،جس کے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور وزیراعظم شیخ حسینہ وطن چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئیں تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top