جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں شدید ہیٹ اسٹروک کے باعث درجنوں افراد ہلاک

01 جون, 2024 10:27

بھارتی دارالحکومت اور ریاستوں جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 36 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز 52.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا گرم ترین دن تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مزید کتنے دن تک ہیٹ ویو کا خدشہ؟

مہاراشٹر کے علاوہ بھارت کی مشرقی ریاستوں بہار، جھار کھنڈ اور اوڈیشہ میں بھی گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک سے بالترتیب 5، 3 اور 10 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

بھارت کی مشرقی ریاستوں میں موجودہ گرمی کی لہر دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر ہیٹ ویو کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص کی اسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن بتائی گئی۔ نئی دہلی میں گرمی سے یہ پہلی موت ہے۔

نئی دہلی میں درجہ حرارت پرندوں اور جنگلی بندروں کے بیہوش یا بیمار ہونے کا سبب بن رہا ہے، شہر کا چڑیا گھر اپنے 1,200 مکینوں کو راحت پہنچانے کے لیے تالابوں اور چھڑکاؤ پر انحصار کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top