جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسد عمر کو پیشی کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

06 اگست, 2024 11:16

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر کی طبیعت بگڑنے پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انکے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

انہوں نے 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے بعد پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسد عمر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top