جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آرمی چیف کا دورہ امریکا، حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

15 دسمبر, 2023 15:52

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی۔

آرمی چیف نے امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن، سیکریٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال اور بین الاقوامی تنازعات پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور آرمی چیف کے دورے میں انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو اہمیت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے حل پر زور دیا، مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے بھی گفتگو کی اور ملکی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، بیرون ملک پاکستانی، پاکستان کے سفیر اور اثاثہ ہیں۔

پاکستان کمیونٹی نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور افواج کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top