جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

05 اگست, 2024 15:03

ڈھاکہ: بنگلا دیشی آرمی چیف نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کے ذریعے ملک چلایا جائے گا۔

بنگلادیشی آرمی چیف نے کہا کہ بنگلا دیش کے تمام فیصلے فوج کرے گی۔ بنگلادیشی عوام کو یقین دلاتا ہوں مطابات پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی عوام صبر کا مظاہرہ کریں ،املاک کو نقصان نہ پہنچائیں،  پرتشدد واقعات ، املاک کو نقصان پہنچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

قبل ازیں بنگلا دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفیٰ ہوگئیں جس کے بعد حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگلا دیش سے بھارت روانہ ہوئی۔

آج پیر کی صبح بنگلادیشی حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کے بعد آرمی نے شیخ حسینہ واجد کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ جتنی جلد ہوسکے اقتدار چھوڑ دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top