جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ارجنٹائن میں دبئی بھیجی جانے والی 60 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

27 اگست, 2022 16:12

بیونس آئرس : سیکورٹی حکام نے 60 ملین ڈالر کی ایک ٹن سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ارجنٹائن میں ایک اشارعیہ 6 ٹن کوکین ضبط کر کے دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ سیکورٹی حکام نے مختلف مقامات اور شہروں میں چھاپے مار کر اسمگلنگ میں ملوث 12 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : ویڈیو دیکھیں : ارجنٹائن میں جگہ جگہ لاکھوں کیڑے پھیل گئے، اسٹریٹ لائٹس تک کو بند کردیا

ارجنٹائن کی بندرگاہ پر متعین حکام اور انسداد منشیات اداروں نے اس بڑے آپریشن کو انجام دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ کوکین کی مالیت 60 ملین ڈالر بتائی جارہی ہے۔

کوکین جانوروں کی خوراک بننے والے سبز چارے اور بیگز میں چھپایا گیا تھا۔ جو روساریو کی بندر گاہ کے ذریعے زرعی اشیاء کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوکین کولمبیا سے آئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top