جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانوی جامعہ میں بھی اسرائیل کیخلاف احتجاج، پولیس اور طلبا میں جھڑپیں

24 مئی, 2024 11:49

برطانیہ کے شہر لندن میں واقع آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے اسرائیل مظالم کیخلاف فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تمام مالی تعاون ختم کرے۔

احتجاج کے دوران پولیس اور فلسطینی حمایتی طلبا کے مابین جھڑپیں ہوئی جس پر پولیس نے 16 طلبا کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:کولمبیا کا فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

آکسفورڈ ایکشن فار فلسطین (او اے 4 پی) کا کہنا ہے کہ جب طلبہ نے یونیورسٹی کے انتظامی دفاتر کے باہر احتجاج کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جس پر گرفتاریاں ہوئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے فلسطینی حمایتی طلبا کی جانب سے یہ واضح کیا جارہا ہے کہ یونیورسٹی اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام میں اپنے کردار پر نظر ثانی کرنے کے بجائے اپنے طالب علموں کو گرفتار کرنے اور خاموش کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور دنیا بھر کی جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و بیش ایک ہزار طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top