جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اے این پی کا امیدوار این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کی حمایت میں دستبردار

05 فروری, 2024 20:49

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار سہیل ارشد سینیئر ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) مصطفیٰ کمال کی حمایت میں این اے 242 سے دستبردار ہوگئے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں اے این پی کے دفتر کا دورہ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد اے این پی کے امیدوار این اے 242 سے ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

اے این پی کے امیدوار نے اپنے ووٹرز کو مصطفیٰ کمال کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کی، اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اے این پی سے ہمارا اتحاد انتخابی نہیں بلکہ اسٹریٹیجک ہے، دونوں جماعتوں کا اتحاد  سندھ میں امن و ترقی کا ضامن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی  نے مل کر چلنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ایم کیو ایم اور پی پی میں ایک بار پھر تصادم، بچہ جاں بحق 

کل کے دشمن آج کے دوست بن گئے، MQMکا ANP کی حمایت کا اعلان

مصطفیٰ کمال نے مردان ہائوس جاکر پی ایس 88 پر اے این پی کی حمایت کا اعلان کیا جس کے جواب میں اے این پی نے بھی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 اور 241 پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کروانے کا اعلان کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top