بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، آخر دلہا میاں کون؟

01 جولائی, 2024 10:03

معروف ماڈل، وی جے، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں لیکن صارفین دلہا کے بارے میں فکر مند  نظرآئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انوشے اشرف کا نکاح ممکنہ طور پر آن لائن ہوا ہے، جبکہ ان کے چند عزیز و اقارب نے بھی ان کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اب تک شادی نہ کرنے کا طعنہ دینے والوں کے منہ بند کروا دیے۔

انہوں نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔

پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انسٹااسٹوریز میں امام ان کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد اپنے دولہا کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

اگرچہ انوشے نے ان تصاویر میں اپنے شوہر کو مداحوں سے دور رکھا لیکن انہوں نے دلچسپ انداز میں پیغام شیئر کیا اور کافی خوش نظر آئیں۔

مداح سوشل میڈیا پر انوشی کو ان کی شادی پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کی مستقبل کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top