جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ

14 دسمبر, 2023 12:21

 

ہندوستان کی جمہوریت دن دہاڑے دم توڑ رہی ہے، پریس کو شکنجے میں لیا جا رہا ہے، جی ہاں  ایک بار پھر مودی سرکار کی جانب سے
آزادی صحافت پر حملہ کیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹیو ایڈیٹر بھارتی جریدے ثمانا پر مودی کیخلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صحافی سنجے راوت نے گزشتہ روز مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی ،سنجے راوت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

صحافی سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی نے 2018 کے مدھیہ پردیش انتخابات میں دھاندلی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سنجے راوت پر مقدمہ عمر کھید، مہاراشٹرا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا ہے۔

یہ پڑھیں : مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں ،بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top