مقبول خبریں
عالیہ بھٹ ایک مرتبہ پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئیں
![عالیہ بھٹ ایک مرتبہ پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئیں](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/06/Alia-Bhatt.jpg)
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ایک مرتبہ پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں۔
فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر ملین ویوز آگئے۔
اداکارہ کے مداحوں نے جعلی ویڈیوز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مصنوعی ذہانت بہت خطرناک رخ اختیار کررہی ہے۔
اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ کی پہلی ویڈیو پر انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وائرل ہوئی تھی جس میں عالیہ کا چہرہ کسی اور کیساتھ تبدیل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ فنکار ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن چکے ہیں جن میں راشمیکا مندانا سمیت کترینا کیف،کرینہ کپور اور اشوتوش رانا بھی شامل ہیں۔