جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد؛ شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

10 جولائی, 2024 17:29

نجی ٹی وی کی معروف ٹی وی اینکر جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کینٹ کچہری لاہور میں عائشہ جہانزیب کے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کردیا، پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا جس میں کہا گیا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں: ایسے لباس میں سانس کیسے آتا ہے؟ اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز

شوہر نے وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون اینکر کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے جس پر اعتراض کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

اینکر کا موقف ہے کہ شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top