جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

27 دسمبر, 2023 12:36

 

نئی دہلی :انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے ایمبیسی کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام چھ بجے دلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے دھماکے کی اطلاع دی اور بتایا کہ اسرائیلی سفارتخانے کے پیچھے خالی پلاٹ میں دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ،انکا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان گائے نیر نے روئٹرزنے کہا کہ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ شام پانچ بج کر 20 منٹ کے قریب سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق سفارت خانے کا تمام سٹاف محفوظ ہے اور اسرائیلی حکام انڈین حکام کے ساتھ مل کر دھماکے کی وجہ کا تعین کر رہے ہیں۔

تاہم میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دھماکے کے مقام سے کچھ دور ایک خالی پلاٹ سے اسرائیلی سفارتکار کے نام ایک خط ملا ہے۔

پولیس نے اس خط کو قبضے میں لے لیا، تاہم خط کے متن سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی درندگی،80 فلسطینیوں کی لاشوں سے اعضاء چرائے جانے کا انکشاف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top