ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

امیتابھ بچن کے نئے جنگجو روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

03 جولائی, 2024 17:16

بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن کے فلم کالکی 2898 عیسوی میں اشوتھاما کا کے کردار نے مداحوں کو حیران کردیا۔

خود کو مکمل طور پر تبدیل کر لی کالکی 2898 عیسوی میں اشوتھا ما کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جیسے ہی پریتی شیل سنگھ نے اداکار کی متعدد پوسٹس شیئر کیں تو امیتابھ بچن کی تبدیلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Preetisheel Singh (@preetisheel)

ایک پوسٹ کے لئے پریتی شیل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ، "اسکرین آئیکون سے عظیم جنگجو تک! @amitabhbachchan سر کو #ashwathama میں تبدیل کرنا واقعی یادگار تھا، جس میں اساطیر کی عظمت کو ایک سنیما لیجنڈ کی مہارت کے ساتھ ملایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے مداح تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے انکے میک اوور پر حیرت زدہ ہیں۔

فلم کالکی 2898ء کے بارے میں:

تھری ڈی سائنس فکشن فلم میں پربھاس، دپیکا پڈوکون، کمل ہاسن، دیشا پٹانی، سسواتا چٹرجی اور شوبھنا شامل ہیں۔

یہ فلم 27 جون کو تیلگو، تمل، ملیالم، کنڑ، ہندی اور انگریزی میں عالمی سطح پر ریلیز کی گئی تھی۔ فلم میں وجے دیورکونڈا، دلکر سلمان اور مرنال ٹھاکر نے کیمیو کردار ادا کیے ہیں۔

کالکی 2898 ء کو ہندو مہا بھارت اور سائنس فکشن کا امتزاج قرار دیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top