جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کا اسرائیلیوں پر ویزا پابندی کا اعلان

06 دسمبر, 2023 13:47

 

واشنگٹن: امریکا نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلیوں پر ویزا پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں کیساتھ فلسطینی بھی شامل ہونگے،اسرائیل مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کو روکے۔

میتھیوملرنے کہا کہ مغربی کنارے میں امن کو نقصان پہنچانے میں ملوث تمام اسرائیلی شامل ہونگے،فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں کے ویزے منسوخ کردیے گئے، اسرائیلی حکومت نے آبادکاروں کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کو بھی چاہیے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینی حملوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی ویزا رکھنے والے اور تشدد میں ملوث کسی بھی اسرائیلی کو مطلع کیا جائے گا کہ ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔

میتھیو ملر نےمزید کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پہلی پابندی منگل کو عائد کی جائے گی اور آنے والے دنوں میں مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

یہ پڑھیں : غزہ کے قصاب نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلائیں گے:ترک صدر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top