جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی ہیلی کاپٹرکی حوثی مجاہدین پر فائرنگ، 10 شہید

01 جنوری, 2024 10:05

 

امریکی ہیلی کاپٹرکی جانب سے بحری جہاز پر حملہ کرنے والے حوثیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 حوثی مجاہیدن شہید ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں ڈنمارک کی کمپنی کے بحری جہاز پر حملے کے بعد امریکی ہیلی کاپٹر نے حوثیوں کی کشتیوں پر فائرنگ کی جس سے  10 حوثی مجاہدین شہید  ہوگئے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی گروپ کے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کی کال پر امریکی ہیلی کاپٹر مددکو پہنچا تو حوثیوں کی کشتیوں سے ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جوابی فائرنگ میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں اور کشتیوں پر موجود عملہ بھی ہلاک ہوا، حملے کے بعد حوثیوں کی چوتھی کشتی علاقے سے نکل گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہےکہ بحیرہ احمر میں 19 نومبر سے اب تک حوثیوں کا بین الاقوامی جہازوں پر یہ 23 واں حملہ ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈینش کمپنی کا جہاز سنگاپور سے مصر کی بندرگاہ جا رہا تھا۔

یہ پڑھیں : حوثی مجاہدین کا اسرائیل جانیوالے بحری جہازوں پر 22 واں حملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top